Sunday, September 8, 2024

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، 18 افراد گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، 18 افراد گرفتار
September 17, 2017

کراچی (92 نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کاروائیوں کے دوران 18 افراد کو گرفتار کر لیا۔ملزموں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4افراد زخمی ہوئے۔

برگیڈ پولیس نے مختلف علاقوں میں محرم الحرام کی سیکورٹی خدشات کے حوالے سے کومبنگ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران ایک ملزم سمیت 15 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ناصر عرف کیبل والا کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے ملزم بجلی کے غیر قانونی کنڈے لگاتا تھا۔

ادھر سپر مارکیٹ میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ریحان ، مختیار ،علی اور علی مرتضی کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ جبکہ سائیٹ ، لانڈھی ، نارتھ ناظم آباد اور اورنگی ٹاون بارہ نمبر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بچہ سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے