Friday, April 26, 2024

کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کا بحران، شہری سڑکوں پر نکل آئے

کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کا بحران، شہری سڑکوں پر نکل آئے
June 29, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کا بحران پیدا ہو گیا۔ دہلی کالونی اور شیر شاہ میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور صوبائی حکومت اور بلدیاتی نمائندوں کے خلاف نعرے بازی کی۔ دہلی کالونی میں پانی کی عدم فراہمی کے لئے مکینوں نے احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران سب میرین چورنگی سے پنجاب چورنگی تک سڑک ٹریفک کے لئے بند رہی۔ مظاہرین شریک شہریوں کا کہنا ہے نااہل انتظامیہ نے ان کے لئے پانی کا حصول بھی ناممکن بنا دیا۔ شیر شاہ پنکھا ہوٹل کے قریب پانی نہ ہونے پر مکین سڑک پر نکل آئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بار بار یقین دہانی تو کرائی جاتی ہیں لیکن کئی دنوں تک نلکوں میں پانی نہیں آتا۔