Wednesday, May 8, 2024

کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن‘ 45افراد زیرحراست

کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن‘ 45افراد زیرحراست
October 4, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی پولیس نے رات گئے صدر‘ شرافی گوٹھ اور لیاری کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کی تلاش میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے پینتالیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق پریڈی پولیس نے محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی گزرگاہوں ایمپریس مارکیٹ، ریگل چوک اور تبت سینٹر پر واقع ہوٹلوں اور مسافر خانوں میں رات گئے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 30 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد کو تھانے منتقل کر کے ان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ دوسری طرف شرافی گوٹھ پولیس نے بھی مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زیرحراست افراد میں ایک سٹریٹ کریمنل اور 2 مفرور ملزمان بھی شامل ہیں جبکہ پولیس نے آپریشن کے دوران بغیر نمبر پلیٹ کے تین موٹرسائیکلیں بھی قبضے میں لے لیں۔