Saturday, April 20, 2024

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
November 4, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ 

زلزلے کا مرکز سندھ کے شمال مشرق، بدین کے جنوب مغرب میں تھا، ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 17 کلو میٹر تھی۔

 کراچی میں نیو چالی، پاکستان چوک سمیت ملحقہ علاقوں میں جھٹکے محسوس کیے گیے۔ ٹھٹھہ اور بدین میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔