Thursday, April 18, 2024

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلہ، شدت چار اعشاریہ ایک ریکارڈ

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلہ، شدت چار اعشاریہ ایک ریکارڈ
December 9, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے۔

لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکے گلشن اقبال، گلستان جوہر، گلشن حدید، قائد آباد اور دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جھٹکوں کی شدت چار اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ڈیفنس کے شمال میں پندرہ کلومیٹر دور اور گہرائی بھی پندرہ کلومیٹر تھی۔