Saturday, May 11, 2024

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بارش، کئی علاقوں میں بجلی غائب

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بارش، کئی علاقوں میں بجلی غائب
October 4, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بارش ہوئی۔ بوندیں پڑتے ہی کئی علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی۔ گوجرانوالہ، فیصل آباد، جھنگ، پشاور، قلات سمیت مختلف شہروں میں بھی بارش ہوئی۔ کراچی سمیت اندرون سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پنجاب، خیبرپختونخوا ،بلوچستان، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں آج کم سے کم درجہ حرارت14، قلات میں 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بارکھان میں 17، گوادر میں 23، جیونی میں 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ خضدار میں 18، نوکنڈی میں 21، پنجگور میں 19، پسنی میں 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ تربت میں18، سبی میں24، ژوب میں17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ دوسری طرف لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ  تک جانے کا امکان ہے۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 86 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ شہرمیں ہوا 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔