Wednesday, April 24, 2024

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ، بفرزون، گلشن اقبال، طارق روڈ میں ہلکی بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ، بفرزون، گلشن اقبال، طارق روڈ میں ہلکی بارش
August 12, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔ کھارا در ، بفرزون، گلشن اقبال، طارق روڈ، لانڈھی میں ہلکی بارش ہوئی۔ گلستان جوہر بلاک 7،عزیز آباد، کریم آباد سمیت متعدد علاقوں میں بجلی بند ہو گئی۔ لیاقت آباد، ملیر، کورنگی ، سرجانی ٹاؤن رات بھر اندھیرے میں ڈوبے رہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش مون سون کے نتیجے میں ہو رہی ہے صبح تک رمجھم جاری رہیگی۔ بارش کے مزید سسٹم اسی مہینے میں متوقع ہیں ۔ پانچویں اسپیل کے لیے شہری انتظار کریں پیش گوئی قبل از وقت ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم جزوی ابر آلود ہو گا۔