Sunday, May 12, 2024

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، ہلکی بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، ہلکی بارش
July 5, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، گلشن اقبال، گلستان جوہر، کلفٹن اور دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔ محکمہ موسمیات کی کراچی سمیت سندھ بھر میں 8جولائی تک مون سون کی موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کردی ۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی،گلشن اقبال، گلستان جوہر، کلفٹن اور دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی ، محکمہ موسمیات کینے کراچی سمیت سندھ بھر میں 8جولائی تک مون سون کی موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کردی، کراچی، ٹھٹھہ، بدین اور حیدرآباد میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں کل سے مون سون کا پہلا اسپیل شروع ہورہا ہے جو 2 سے تین دن جاری رہے گا، موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں سیزن کی پہلی بارش 30 سے 40 ملی میٹر ریکارڈ کی جاسکتی ہے۔

کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، سانگھڑ، میرپور خاص اور صوبے کے دیگر شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھاربارشیں متوقع ہیں، اکثر مقامات پر تیز ہوائیں بھی چلیں گی ۔

محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ محکموں کے ذمہ داروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے، حکام کا کہنا ہے بارش کے دوران کمزور عمارتوں اور بجلی کی تنصیبات سے بھی دور رہنا چاہئے۔