Thursday, March 28, 2024

کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی بندش کا دورانیہ 6 سے 8 گھنٹے تک جا پہنچا

کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی بندش کا دورانیہ 6 سے 8 گھنٹے تک جا پہنچا
July 22, 2020
 کراچی (92 نیوز) نیپرا کا شوکاز نوٹس بھی کام نہ آیا۔ گھنٹوں لوڈشیڈنگ نے کراچی کے شہریوں کو ستایا۔ مختلف علاقوں میں بجلی بندش کا دورانیہ 6 سے 8 گھنٹے تک جا پہنچا۔ قائدآباد ، لانڈی ، کورنگی ، شاہ فیصل کالونی اور ملیر کےعلاقوں میں سات گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ گلستان جوہر ، گلشن اقبال ، عزیزآباد اور نارتھ کراچی کے علاقوں میں بھی سات گھنٹے تک بجلی کی بندش ہے۔ اورنگی ٹاون ، بلدیہ ٹاون ، لیاری ، کیماڑی ، رنچھوڑلائن اور لائینز ایریا کےعلاقوں میں آٹھ گھنٹے تک بجلی بند ہو رہی ہے۔ شہری کہتے ہیں لوڈ شیڈنگ کے ساتھ اوور بلنگ سے بھی جان چھڑوائی جائے۔ دوسری جانب اندرون سندھ میں  طویل لوڈشیڈنگ کے برداشت کرتے شہریوں پر ٹرانسفارمرز مرمت کی ذمہ داری بھی صارف پر ڈال دی گئی ہے۔ میرپورخاص میں پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی ذوالفقارشاہ نے بتایا کہ شہریوں سے چندہ لیکر ٹرانسفارمرز کی مرمت کرائی جاتی ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ وفاقی ادارے حیسکو سیپکو بجلی  فراہم کرنے میں ناکام ہیں۔ متبنہ کیا کہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم نہ کیا تو مختلف اضلاع میں احتجاج کریں گے۔