Friday, April 19, 2024

کراچی کے مختلف علاقوں میں 8 گھنٹے تک بجلی کی بندش ، شہری بلبلا اٹھے

کراچی کے مختلف علاقوں میں 8 گھنٹے تک بجلی کی بندش ، شہری بلبلا اٹھے
July 23, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی  میں کےالیکٹرک پر کسی کا اثر نہیں ہورہا، شہرکے مختلف علاقوں میں سات سے آٹھ گھنٹے بجلی کی بندش کاسلسلہ جاری ہے ، لوڈشیڈنگ سےاستثنیٰ والے علاقوں میں بھی بجلی بند کی جارہی ہے، کراچی والے کہتے ہیں وفاقی وزیراسدعمراعلان کےمطابق قانون کی طاقت دیکھائیں۔

گورنرسندھ کااعلان  کام آیا نہ وفاقی وزیر اسد عمر کی دھمکی ،کراچی میں  کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، نیب نے بھی کے الیکٹرک کے معاملات کا نوٹس لے لیا ،  نیپرا نے بھی شوکاز نوٹس جاری کیا لیکن نتیجہ کچھ نہ نکلا۔

شہری گرمی میں اب بھی بجلی سےمحروم ہورہےہیں ، کراچی والےکہتےہیں،کے الیکٹرک نے اپنی طاقت دیکھادی ، اب اسد عمر اعلان کےمطابق قانون کی طاقت دیکھائیں۔

لانڈھی،ملیر،کورنگی،قائدآباد اور شاہ فیصل کالونی کےعلاقوں میں سات گھنٹوں کولوڈ شیڈنگ  کی جارہی ہے ۔ گلستان جوہر،گلشن اقبال،عزیزآباد،نارتھ کراچی اور ناظم آباد میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔

تحریک انصاف کےرہنما فردوس شمیم نقوی کہتےہیں ضرورت پڑی تو دوبارہ احتجاج کریں گے ۔ شہر کےوہ علاقے جہاں سےسوفیصد بل بھرئےجاتےہیں وہاں  بھی بجلی کی بند کی جارہی ہے۔