Thursday, April 18, 2024

کراچی کے مختلف علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری

کراچی کے مختلف علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری
July 11, 2020
کراچی (92 نیوز) عوام کا احتجاج کام آیا، نہ ارکان پارلیمنٹ کا دھرنا، اور نہ ہی وزیراعظم کا نوٹس، کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی جاری ہے، کراچی کے مختلف علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ کراچی میں رہائشی علاقو ں کے ساتھ صنعتی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، گلستان جوہر، گلشن اقبال، لانڈھی، ملیر، کورنگی، قائد آباد کے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شاہ فیصل کالونی، گرین ٹائون، عزیز آباد، لیاقت آباد اور نارتھ کراچی میں بھی بجلی کی طویل بندش جبکہ رنچھوڑلائن،اورنگی ٹاون، بلدیہ ٹائون، لائینزایریا، لیاری اور کیماڑی کے علاقے بھی متاثر ہیں۔ ڈرگ روڈ، محمود آباد، پی ای سی ایچ ایس، محمد علی سوسائٹی میں بھی بجلی کی بندش سے شہریوں کومشکلات کا سامنا ہے۔ صنعتی علاقوں میں بھی آٹھ سے 10 گھنٹے بجلی کی بندش سے صنعت کار بھی پریشانی کاشکار ہیں، کہتے ہیں، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے رات کی شفٹ میں کام بند ہوگیا ہے۔