Monday, May 6, 2024

کراچی کے مختلف علاقوں سے تاحال بارش کا پانی نہ نکالا جا سکا

کراچی کے مختلف علاقوں سے تاحال بارش کا پانی نہ نکالا جا سکا
September 8, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کےمختلف علاقوں میں ابھی تک بارش کا پانی  نہیں نکالا جا سکا ،جہاں سےپانی چلاگیا اب وہاں کیچڑاورگندگی کےڈھیر ہیں،نارتھ کراچی میں بارشوں کے بعد سیوریج کا نظام بھی درہم برہم ہے، مساجد کے سامنے پانی جمع ہونے سے نمازی بھی پریشان ہیں۔

کراچی کےمختلف علاقوں میں بارش کا پانی موجود ہے ، نارتھ کراچی میں بارش کاپانی ہی  وبال بناہواتھااب گٹربھی ابل پڑے ہیں ، بارش اور سیوریج کا پانی گلی محلوں میں جمع  ہیں ، جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات پیش آرہی ہیں ، کہتےہیں سانس لینا بھی دشوار ہوگیا۔بچےبڑے بیمار ہورہےہیں ۔

مساجد کےاطراف بھی  گندے پانی کےڈھیرلگےہیں ، جس کی وجہ سےنمازیوں کوشدید دشواریاں پیش آرہی ہیں ۔

صرف نارتھ کراچی ہی نہیں بلکہ شہر کےبیشترعلاقوں میں یہی صورتحال ہے ، جہاں سےبارش کا پانی نکل گیا اور وہاں گندگی کےڈھیر لگے  ہیں ، اور  کوئی صفائی کرنےوالا نہیں ہے۔