Friday, April 19, 2024

کراچی کے مختلف علاقوں سے 6 ملزم گرفتار، مال مسروقہ برآمد

کراچی کے مختلف علاقوں سے 6 ملزم گرفتار، مال مسروقہ برآمد
August 7, 2019
کراچی ( 92 نیوز)  کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے موٹر سائیکل لفٹرز سمیت 6 ملزموں کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹرسائیکلیں اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ادھر سرجانی کے علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی گلا کٹی لاش ملی ہے۔ کراچی  پولیس کے مطابق رات گئے کارروائی کےدوران   2 موٹر سائیکل لفٹرزکو گرفتارکر کےان سے دومسروقہ موٹر سائیکلیں اور دو  پستول برآمدکئے۔ملزم آصف اور عبدالوہاب مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں  ملوث ہیں۔ ادھر چاکیواڑہ میں پولیس نے2 اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزموں نوید احمد اور نعمان  سے اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔دوسری جانب پی آئی بی پولیس نےپرانی سبزی منڈی کے قریب گٹکا فیکٹری پرچھاپے کے دوران بھاری مقدار میں تیار گٹکااور دیگرسامان برآمد کرکے ملزم مبارک اور فرازکوگرفتار کرلیا۔ تمام ملزموں کے خلاف مقدمات کا اندراج کرلیا گیا۔ادھر سرجانی گلشن نور گلی نمبرایک سے گلا کٹی لاش برآمد ہوئی جسے عباسی  شہید اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔