Friday, April 26, 2024

کراچی کے مختلف علاقوں سے 2 گھنٹے میں 4 افراد کی لاشیں برآمد

کراچی کے مختلف علاقوں سے 2 گھنٹے میں 4 افراد کی لاشیں برآمد
September 26, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں سے 2 گھنٹے کے دوران 4 افراد کی لاشیں ملیں، تین افراد کی وجہ موت معلوم نہ ہو سکی جبکہ چوتھے شخص کو تشدد کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا گیا، چاروں افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔ کراچی میں صبح سویرے مختلف مقامات سےچار افراد کی لاشیں ملیں۔ سب سے پہلے ڈیفنس راحت پارک کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی۔ دوسری لاش اورنگی ٹاون مہاجر چوک کے قریب سے جبکہ کچھ دیر بعد نیپا پل کے نیچے سے ایک شخص کی لاش ملی۔ پولیس کےمطابق تینوں  افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی وجہ موت معلوم ہوسکے گی۔ چوتھی لاش لیاری ندی کے ریکسر لائن پل کے قریب رکشے میں ملی۔ مقتول کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے اور آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی تھی۔ مقتول کےجسم پرتشدد کےنشانات بھی ہیں۔۔ پولیس کے مطابق مقتول کو تشدد کرنے کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔