Wednesday, May 8, 2024

کراچی کے مختلف حصے بارشوں سے بری طرح متاثر

کراچی کے مختلف حصے بارشوں سے بری طرح متاثر
August 26, 2020

کراچی ( 92 نیوز) بارشوں سے کراچی کے مختلف حصے بری طرح متاثر ہوئے،آئی ایس پی آر کے مطابق تیز بارشوں سے لٹھ اور تھڈو ڈیموں میں گنجائش سے زیادہ پانی آگیا۔

لٹھ ڈیم سے آنیوالا سیلابی ریلا ناردرن بائی پاس سے جا ٹکرایا،،ملیر ندی میں شدید طغیانی سے پانی کا بہاؤ قائد آباد کی طرف ہوگیا،متاثرہ آبادی کی مدد کیلئے پاک فوج اور رینجرز کی 70ٹیمیں  امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ۔

karachi army help 2

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی کی ریسکیو ٹیمیں قائد آباد کے متاثرین کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں ، آرمی انجینئرز نے ایم نائن ہائی  وے کو بچانے کیلئے 200میٹر  طویل بند بنا لیا۔

 آرمی کی ٹیمیں کے الیکٹرک گرڈ اسٹیشن سعدی ٹاؤن اور ملیر کینٹ کو بچانے میں بھی مصروف ہیں  جبکہ  پاک فوج کی امدادی ٹیمیں متاثرین کو محفوظ مقامات پر پہنچا رہی ہیں،سیلابی پانی میں پھنسے افراد کو تیار کھانا فراہم کیا جارہا ہے۔