Wednesday, April 24, 2024

کراچی کے مختلف اسپتالوں میں قائم میڈیکولیگل سیکشن میں خواتین ایم ایل اوز کی کمی

کراچی کے مختلف اسپتالوں میں قائم میڈیکولیگل سیکشن میں خواتین ایم ایل اوز کی کمی
November 13, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی کے مختلف اسپتالوں میں قائم میڈیکولیگل سیکشن میں خواتین ایم ایل اوز کی کمی ہے۔ شام اور رات کو آنے والی متاثرہ خواتین اور ان کی لاشیں کئی کئی گھنٹوں تک پوسٹ مارٹم کی منتظررہتی ہیں۔ رات کے اوقات میں لیڈی ایم ایل او دستیاب نہیں ہوتی، جو تفتیشی مراحل میں بڑی رکاوٹ ہے۔ پولیس افسران کہتے ہیں خواتین کی لاشیں اکثر دوسرے اسپتال منتقل کرنا پڑتی ہیں۔ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی اور لیاقت آباد کے میڈیکولیگل سینٹرز غیر فعال جبکہ سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی، اورنگی، لیاری اور سعودآباد اسپتال کے میڈیکولیگل سینٹرز برائے نام فعال ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس سرجن آفس میں چھبیس لیڈی ایم ایل اوز کو تربیت دی جارہی ہے جس کے باعث ان کی تعیناتی میں مزید وقت درکار ہے۔