Sunday, September 8, 2024

کراچی کے لئے 25ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کو حتمی شکل دے دی گئی

کراچی کے لئے 25ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کو حتمی شکل دے دی گئی
August 15, 2017

کراچی (92نیوز)پچیس ارب روپے کے کراچی ترقیاتی پیکج کو بالآخر حتمی شکل دیدی گئی، فنڈز وفاق دے گا۔ نگرانی گورنرسندھ کرینگے بلدیہ عظمی منصوبوں کی تکمیل کرے گی۔

تفصیلات کےمطابق معاشی شہ رگ کراچی کے زخموں پر پچیس ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا مرہم ،وفاقی حکومت کو شہر قائد کے باسیوں کا خیال آگیا ۔ گورنر سندھ محمد زبیرنے صحافیوں سےگفتگوکرتے ہوئے ترقیاتی پیکج کے بنیادی خدوخال بتادیئے۔ پیکج میں مرکزی شاہراہوں کی تعمیر ، انڈر پاسزاور فلائی اوور منصوبے شامل ہیں

میڈیکل کالج اور اسپتال کا میگا منصوبہ، آلات ومشینری کی خریداری بھی شامل ہے۔  گورنر سندھ نے جیالی سندھ سرکار کی خراب  کارکردگی اور شہباز شریف کی تعریف کی ، ایم کیوایم کے گن گائے اورپی ایس پی کا ذکر بھی کیا۔

 پانی کی بوند بوند کو ترستے کراچی میں پینسٹھ ملین گیلن پانی کا منصوبہ  جبکہ  چالیس سے زائد فائر ٹینڈرز کی خریداری بھی شامل ہے۔