Friday, April 19, 2024

کراچی کے فہیم احمد کو کیکٹس کے پودے جمع کرنے کا شوق

کراچی کے فہیم احمد کو کیکٹس کے پودے جمع کرنے کا شوق
December 17, 2017

کراچی (92 نیوز) شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا لیکن پودوں کو جمع کرنے کا شوق یقیناً آپ کی شخصیت کو انفرادیت بخشتا ہے۔
کسی کو ٹکٹ سے لگاو ہوتا ہے تو کوئی پُرانے سکوں کی محبت میں گرفتار ہے۔
لیکن کوئی ایسا بھی ہے جو زندگی میں رنگ بھرنے والے ہرے بھرے پودے جمع کرنے کا شوق رکھتا ہے۔
شمالی اور جنوبی امریکا کے کیکٹس کے پودے جمع کرنے کا شوق کچھ الگ ضرور ہے۔
کیکٹس کے پودے جمع کرنے کا شوق رکھنے والے فہیم احمد کہتے ہیں کہ انہوں نے 1978 سے کیکٹس کے پودے جمع کرنا شروع کئے تھے اور آج ان کے پاس پانچ ہزار سے زائد پودے اور کیکٹس کی تقریبا دو ہزار سے زائد اقسام موجود ہیں۔
فہیم احمد کہتے ہیں کہ کیکٹس کے پودے کو پانی اور توجہ کی ضرورت دوسرے پودوں کی نسبت کم ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کیکٹس دن میں سورج کی شعاعیں جذب کرتا ہے اور رات میں آکسیجن خارج کرتا ہے۔ یہ پودا ماحول دوست ہے۔