Thursday, April 18, 2024

کراچی : کے فور پراجیکٹ میں افسروں کے اختلافات شدت اختیار کرگئے

کراچی : کے فور پراجیکٹ میں افسروں کے اختلافات شدت اختیار کرگئے
May 11, 2016

کراچی (92نیوز) کے فور پراجیکٹ میں افسروں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ ڈائریکٹر پراجیکٹ سلیم صدیقی نے ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر ایوب شیخ کو عہدے سے ہٹا دیا۔ نور محمد لغاری نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اختلافات کے باعث کراچی میں فراہمی آب کا بڑا منصوبہ مزید تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔