Thursday, May 9, 2024

کراچی کے عوام نے نا اہل حکومت کو ریجیکٹ کردیا، بلاول بھٹو

کراچی کے عوام نے نا اہل حکومت کو ریجیکٹ کردیا، بلاول بھٹو
April 30, 2021

کراچی (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ، کراچی کے عوام نے اس نا اہل حکومت کو ریجیکٹ کردیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا، این اے 249 پر پی پی کی کامیابی پورے کراچی کی جیت ہے، صاف و شفاف الیکشن ہوئے تو پیپلز پارٹی کے ایسے ہی نتائج آئیں گے۔ عوام دشمن حکومت کو شکست دلوائی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کی وجہ سے ناصرف حکومت کو ضمنی الکیشن میں شکست دلوائی، ہم نے حکومت کو سینیٹ میں شکست دلوائی۔ جو پارٹی عوام کے ساتھ رہتے ہیں مقدر ان کی جیت ہوتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب میں ثابت ہوگیا عوام پیپلز پارٹی کیساتھ ہے، پیپلز پارٹی کراچی کے عوام کی اُمیدوں کے مطابق کام کرے گی۔ زیادہ محنت سے عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ آئی ایم ایف کی معاشی پالیسی سے ہر پاکستانی مشکل میں ہے۔ عوام نے حکومت کی معاشی، سیاسی پالیسی کو رد کردیا، اس حکومت نے عوام کو آئی ایم ایف کی کڑی شرائط میں جکڑ دیا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بولے کہ عوام نے ثابت کردیا کہ وہ پیپلزپارٹی کا ساتھ دینے کو تیار ہے، پیپلزپارٹی اب عوام کے مسائل کو ہر صورت حل کرے گی۔  اس حکومت نے عوام کو آئی ایم ایف کی کڑی شرائط میں جکڑ دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی جیت، جیالوں کی کامیابی ہے،جیالوں کا شکریہ، پیپلزپارٹی کی جیت ہر جیالے کی کامیابی ہے۔ یہ ایک تاریخی کامیابی ہے۔