Thursday, May 9, 2024

کراچی کے عوام بھاری بھرکم ٹیکس دینے کے باوجود پانی کی سہولت سے محروم

کراچی کے عوام بھاری بھرکم ٹیکس دینے کے باوجود پانی کی سہولت سے محروم
March 25, 2021

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے شہری بھاری بھر کم ٹیکس دینے کے باوجود پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ہیں ۔

دعوے اعلانات ہوئے اور کروڑوں روپے سرکاری خزانے سے اخراجات بھی نکلے  مگر کراچی کے علاقے میٹروول سائٹ کے باسیوں کو پانی ملنا تھا۔  میٹروول کے علاقے میں مہینوں میں کبھی پانی آتا ہے وہ بھی مضرصحت ایک پمپنگ اسٹیشن پر ،گزشتہ برسوں میں چار تختیاں اور کروڑوں روپے لگ چکے مگر پانی مکینوں کو نہیں مل رہا۔

کراچی کا علاقہ میٹروول  نہ تو کوئی کچی آبادی ہے اور نہ انتہائی دور افتادہ  مگر پھر بھی حکمرانوں کی آنکھوں سے اوجھل ہے ،میٹروول پمپنگ اسٹیشن سے منسلک علاقوں میں  حالت یہ ہے کہ لاکھوں روپے ٹیکس دینے والے شہری پانی کے حصول کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھاتے ہیں۔

علاقے میں موجود فلٹر پلانٹ میں بھی کبھی پانی آتا ہے تو وہ بھی اکثر گدلا ، کیا بچےکیا بڑے سبھی پانی کے ڈرم لیےآتے ہیں مگر بنیادی ضرورت کا حصول ممکن نہیں ہوتا۔

صحرائےتھر میں تو سنا تھا کہ لوگ کئی کئی روز کا پانی ذخیرہ کرتے ہیں  مگر کراچی جیسے ترقی یافتہ شہر میں بھی حالت یہ ہے کہ  مہینوں گزرنے پر پانی آتا ہے اور لوگ کئی روز کا اکٹھا کرتے ہیں۔