Sunday, May 5, 2024

کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں ٹڈی دل کے ڈیرے، کاشتکار پریشانی سے دوچار

کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں ٹڈی دل کے ڈیرے، کاشتکار پریشانی سے دوچار
November 12, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں ٹڈی دل نے ڈیرے ڈال لیئے۔ کاشتکار شدید پریشانی سے دوچار ہیں اور فصلیں بچانے کیلئے کوششیں کرنے لگے۔ ٹڈی دل کا کراچی سےدل لگ گیا۔ دو دن پہلے ملیر میں گھومیں پھریں اور گذشتہ روز شہر کےمختلف علاقوں میں اڑان بھری تھی۔ شہری ٹڈی دل کےغول کےغول دیکھ کر حیران رہے گئے تھے۔ آج ٹڈی دل نےگڈاپ ٹاون کارخ کیا۔ ٹڈی دل کے غول گڈاپ میں اڑتے رہے ۔ گڈاپ کے کاشتکار ٹڈی دل دیکھ کر پریشان ہو گئے اور اپنی فیصلیں بچانے کے لئے کوشش کرتے رہے۔ قبل ازیں وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو نے ٹڈی دل کے حملے پر شہریوں کو انوکھا مشورہ دیدیا، کہتے ہیں کہ کراچی کے باسی ٹڈی دل سے کڑھائی، بریانی بنا کر کھا سکتے ہیں۔ ٹڈی دل کراچی کے شہریوں کے پاس چل کر آئی ہے تو فائدہ اٹھائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹڈی دل کراچی میں رات میں قیام کرکے بلوچستان جا رہی ہے، ٹڈی دل عوام کو نقصان نہیں پہنچاتی، کراچی کے شہری پریشان نہ ہوں۔