Friday, April 26, 2024

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں کریکر دھماکے میں 12 مشتبہ افراد زیر حراست

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں کریکر دھماکے میں 12 مشتبہ افراد زیر حراست
August 12, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے گلشن حدید میں کریکر دھماکے میں 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ تفتیشی حکام کے مطابق گلشن اقبال، منزل پمپ سمیت دیگر مقامات پر ہونے والے دھماکوں میں مماثلت ہے۔ کراچی کے علاقے گلشن حدید میں کریکر حملے میں خاتون سمیت 7 افراد  زخمی ہو گئے تھے ۔ پولیس کے مطابق حملے میں دیسی ساختہ بم استعمال کیا گیا تھا ۔ واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز آفسران بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ تفتیشی حکام کے مطابق دستی بم دیسی ساختہ تھا جو موٹر سائیکل پر سوار دو دہشتگردوں نے پھینکا تھا ۔ عینی شاہد نے بتایا کہ دستی بم کا دھماکا انتہائی شدید تھا اور جہاں بم پھینکا گیا وہاں کافی لوگ موجود تھے ۔ اس سے پہلے کراچی میں پولیس ،رینجرز اہلکاروں اور جماعت اسلامی کی ریلی پر بھی دستی بم حملے ہو چکے ہیں جن میں  ملوث ملزمان  تاحال  قانون کی گرفت سے آزاد ہیں۔