Friday, April 19, 2024

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں کریکر حملہ ، خاتون سمیت 7 افراد زخمی

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں کریکر حملہ ، خاتون سمیت 7 افراد زخمی
August 12, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے گلشن حدید میں کریکر حملے میں خاتون سمیت 7 افراد  زخمی ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق حملے میں دیسی ساختہ بم استعمال کیا گیا ۔ منگل کی رات دہشت گردوں نے گلشن حدید دیار حبیب مسجد کے قریب قومی پرچموں اور جھنڈیوں کے اسٹال پر کریکر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 7  افراد زخمی ہو گئے جنھیں طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔ واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز آفسران بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ تفتیشی حکام کے مطابق دستی بم دیسی ساختہ تھا جو موٹر سائیکل پر سوار دو دہشتگردوں نے پھینکا تھا ۔ عینی شاہد نے بتایا کہ دستی بم کا دھماکا انتہائی شدید تھا اور جہاں بم پھینکا گیا وہاں کافی لوگ موجود تھے ۔ اس پہلے کراچی میں پولیس ،رینجرز اہلکاروں اور جماعت اسلامی کی ریلی پر بھی دستی بم حملے ہو چکے ہیں جن میں  ملوث ملزمان  تاحال  قانون کی گرفت سے آزاد ہیں۔