Saturday, September 7, 2024

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق
April 30, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ دونوں سبزی فروش تھے اور منڈی جانے کیلئے نکلے تھے۔ گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ پر اردو یونیورسٹی کے قریب فائرنگ  سے دو افراد قتل کر دیئے گئے۔ مقتولین کی شناخت ظفر اور وزیر احمد کے نام سے کر لی گئی۔ پولیس موقع پر پہنچی اور شوائد اکھٹے کئے۔ حیرت انگیز طور پرگولیوں کے خول نہیں ملے۔ متقول ظفر کی اہلیہ کا کہنا ہے ان کی  کسی سے کوئ دشمنی نہیں۔ متقول کے بیٹے کا کہنا ہے کہ والد سبزی فروش تھے اور تین سال سے روزانہ سبزی منڈی جاتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقع ابتدائی طور پر ڈکیتی مزاحمت لگتا ہے لیکن ہر پہلو سے تفتیش کی جائے گی۔