Wednesday, April 24, 2024

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بیت المکرم مسجد پر جماعت اسلامی کی ریلی کے قریب کریکر دھماکا

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بیت المکرم مسجد پر جماعت اسلامی کی ریلی کے قریب کریکر دھماکا
August 5, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے گلشن اقبال بیت المکرم مسجد پر جماعت اسلامی کی ریلی کے قریب  کریکر دھماکا ہوا جس میں پندرہ افراد زخمی ہو گئے۔ حملے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں  جائے وقوعہ پر پہنچی  اور زخمیوں کو جناح اور نجی اسپتالوں میں منتقل کیا ۔ پولیس اور رینجرز  نے جائے وقوعہ کو کورڈن آف کرکے ریلی کو آگے بڑھنے سے روک دیا ۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ریلی بیت المکرم مسجد سے حسن اسکوائر کی طرف رواں تھی کہ  موٹر سائیکل اور گاڑی میں سوار  حملہ آور دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے ۔  تفتیشی حکام اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے  شواہد اکھٹے کیے ۔ تفتیشی حکام کے مطابق قریبی دکانوں اور عمارتوں پر لگے سی سی ٹی وی  کیمروں کی فوٹیجز بھی حاصل کی جارہی ہیں ۔ دھماکے کے باوجود ریلی کے شرکاء نے نماز مغرب مین روڈ پر  ہی ادا کی اور کشمیریوں کے حق میں اور بھارت  کے مظالم کے خلاف شدید  نعرے بازی کرتے رہے۔