Thursday, March 28, 2024

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ٹارگٹ کلنگ، سندھ بارکونسل کے رکن ایڈووکیٹ عرفان مہر جاں بحق

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ٹارگٹ کلنگ، سندھ بارکونسل کے رکن ایڈووکیٹ عرفان مہر جاں بحق
December 1, 2021 ویب ڈیسک

 کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں سندھ بارکونسل کے رکن ایڈووکیٹ عرفان مہر جاں بحق ہو گئے۔

موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے سندھ بارکونسل کے سیکریٹری عرفان مہر کو نشانہ بنایا۔ نائنٹی ٹونیوز نے واردت کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔ فوٹیج میں موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان کو کار پر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان نے ایک بار گولیاں چلائیں اور پھر پستول دوبارہ لوڈ کرکے فائرنگ کی۔ دونوں ملزمان نے چہرے چھپانے کے لئے ہلیمنٹ پہنے ہوئے تھے۔ ملزمان نے موٹرسائیکل پر دونوں طرف تھیلے لٹکائے ہوئے تھے۔ فائرنگ کے وقت موٹرسائیکل پر دو طالب علم بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ فائرنگ شروع ہوتے ہی طالب علموں نے موٹرسائیکل گھما لی۔ واردات کے بعد ملزمان اسی طرف چلے گئے جہاں سے آئے تھے۔

وکلا رہنما نعیم قریشی سمیت وکیلوں کی بڑی تعداد نجی اسپتال پہنچی اور واقعے کی شدید مزمت کی۔ سوال کیا کہ یہ دہشتگردی کب ختم  ہو گی۔

کراچی بار ایسوسی ایشن نے عرفن مہر کے قلت شدید مذمت کی اور سٹی کورٹ میں ہڑتال کر دی۔ جنرل سیکرٹری نے کہا کہ سٹی کورٹ میں تمام عدالتی امور معطل رہیں گے۔

دوسری جانب پولیس نے وارت کے مقام سے اہم شوائد جمع کر لئے ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بھی ملزمان کی تلاش  کی جارہی ہے۔