Friday, March 29, 2024

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں فلیٹ کی چھت کا ایک حصہ گرنے سے تین افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں فلیٹ کی چھت کا ایک حصہ گرنے سے تین افراد جاں بحق
May 6, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں گزشتہ شب فلیٹ کی چھت کا ایک حصہ گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت شیزا اورنگزیب اور عبدلہادی کی نام سے کی گئی۔ میاں بیوی اور بیٹے کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ جب زوردار آواز آئی تو انہوں نے متاثرہ گھر کی ڈوربیل بجائی لیکن کوئی جواب نہ آیا جس پر یونین کی موجودگی میں گھر کا دروازہ توڑا گیا تو اندر مکینوں پر چھت کا بڑا ٹکڑا گرا ہوا تھا۔ پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق بیڈ روم کی چھت  پر مرمت کا کام کروایا گیا تھا۔ ناقص کام او اضافی  وزن کی وجہ سے چھت کا ٹکڑا مکینوں پر گر گیا۔