Monday, May 6, 2024

کراچی کے علاقے گلبرگ میں ملزم اے ٹی ایم سے 18 لاکھ لوٹ کر فرار

کراچی کے علاقے گلبرگ میں ملزم اے ٹی ایم سے 18 لاکھ لوٹ کر فرار
December 16, 2020

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے گلبرگ میں ملزم نے تن تنہاہ بینک کی اےٹی ایم توڑ کر اٹھارہ لاکھ روپے لوٹ لیے، ملزم صبح سویرے بارہ منٹ تک مشین توڑتا رہا لیکن نہ بینک کا الارم بجا اور نہ کسی کو کانوں کان خبر ہوئی، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنےآگئی، شاطر ملزم نے چہرے کو مکمل ڈھانپ کر رکھا ہواتھا۔

گلبرگ ٹاؤن میں شاہراہ پاکستان پرانوکھی واردات ہوئی ، ملزم نے اے ٹی ایم توڑ کراٹھارہ لاکھ روپےلوٹ لئے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھاجاسکتاہےکہ شلوارقمیص میں ملبوس ملزم صبح چاربجکرباون منٹ پراے ٹی ایم بوتھ میں داخل ہوا۔

چالاک ملزم نےچہرےکوچھپارکھاتھا اورہڈ والی جیکٹ پہن رکھی تھی ، ملزم دیر تک مشین کےمختلف حصوں کو کھولنےکی کوشش کرتارہا ، ملزم نے کئی منٹوں کی محنت کےبعد 5بجکر3منٹ پر   اے ٹی ایم کا سیکریٹ دروازہ کھول لیا۔

ملزم کو اے ٹی ایم کی ٹرے باہر نکال کر فرش پر رکھے دیکھا جاسکتا ہے ، ملزم 5بجکر4منٹ پرنوٹوں سےبھری  اے ٹی ایم کی  ٹرے لیکرفرارہوگیا۔

ملزم نےبارہ منٹ تک واردات کرتارہالیکن نہ بنک کا الارام بجااورنہ کسی کو خبر ہوئی ، پولیس نےملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔