Sunday, May 19, 2024

کراچی کے علاقے گلبرگ میں معصوم بچوں کے ساتھ سوتیلی ماں کا جانوروں سے بھی بدتر سلوک

کراچی کے علاقے گلبرگ میں معصوم بچوں کے ساتھ سوتیلی ماں کا جانوروں سے بھی بدتر سلوک
June 22, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے گلبرگ میں معصوم بچوں کے ساتھ سوتیلی ماں نے جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیا۔ ننھے بچوں کو زنجیروں سے جکڑ کر بھوکا رکھا ہوا تھا۔ کراچی میں سوتیلی ماں انسانیت بھول گئی۔ دو سوتیلے بچوں کو برہنہ کرکے زنجیروں سے باندھ دیا۔ انسانیت سوز واقعہ گلبرگ میں پیش آیا جہاں سوتیلی ماں نے بچوں کو کئی دن سے کھانا بھی نہیں دیا تھا۔ بچوں کی عمر چار سے دس سال کے درمیان ہے۔ دونوں بچے ہڈیوں کا ڈھانچہ بن چکے ہیں۔ علاقہ مکین اطلاع ملنے کے بعد گھر میں داخل ہوئے اور بچوں کو کھانا کھلایا۔ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے معاملے کا نوٹس لیا ہے۔ فیصل واوڈا نے کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن سے رابطہ کیا اور کیس سے متعلق معلومات لیں۔ انہوں نے کہا بچوں کی کسی بھی قسم کی حوالگی سے قبل تحریری ضمانت لی جائے۔