Friday, May 10, 2024

کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن ، چار ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن ، چار ملزم گرفتار
March 15, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کے دوران چار ملزم گرفتار کر لیئے۔

کورنگی پولیس کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے اسلحہ منشیات اور دیگر سامان برآمد کیا گیاہے۔ گرفتار ملزمان کو تھانے منتقل کیا جارہا ہے۔ مشترکہ کومنگ آپریشن میں داخلی والی راستے بند کرکے گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے۔