Thursday, April 25, 2024

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ٹو میں بیکری میں سلنڈر دھماکا، دو افراد زخمی

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ٹو میں بیکری میں سلنڈر دھماکا، دو افراد زخمی
April 28, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ٹو میں بیکری میں سلنڈر دھماکا ہوا جس سے دو افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے نتیجے میں بیکری مکمل تباہ ہو گئی۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آس پاس کی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ گاڑیوں اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق دھماکہ رات دو بجکر انسٹھ منٹ پر ہوا۔ پہلے آگ کے شعلے بلند ہوئے پھر دھواں پھیل گیا۔ دھماکے سے دوافراد زخمی ہوئے جن کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ علاقہ مکین دھماکہ کی آواز سن کر گھروں سے باہر آگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور کہا کہ ابتدائی طور پر دھماکہ سلینڈر کا معلوم ہوتا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی دھماکہ کی جگہ کا معائنہ کیا اور شوائد اکھٹے کئے۔