Thursday, April 25, 2024

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد کے قریب مسافر بس اور کار میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد کے قریب مسافر بس اور کار میں تصادم، 2 افراد جاں بحق
October 25, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد کے قریب مسافر بس اور کار میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جاں  بحق ہونے والوں کی شناخت حسن اور ہمایوں کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں بابر، وارث، بشر اور فیاض شامل ہیں۔ حادثے کےشکار تمام افراد کورنگی سو کوارٹرز کے رہائشی ہیں۔ پولیس نے مسافر بس کو تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔