Saturday, April 20, 2024

کراچی کے علاقے پرانا حاجی کیمپ میں ٹمبر مارکیٹ میں آتشزدگی ، تین دکانیں جل گئیں

کراچی کے علاقے پرانا حاجی کیمپ میں ٹمبر مارکیٹ میں آتشزدگی ، تین دکانیں جل گئیں
November 17, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے پرانا حاجی کیمپ میں ٹمبر مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔ آتشزدگی سے 6 گودام اور تین دکانیں جل گئیں۔ کراچی میں آتشزدگی کا ایک اور واقعہ پیش آیا۔ پرانا حاجی کیمپ میں لکڑی کا گودام شعلوں کی لپیٹ میں آگیا ۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی 7 فائر ٹینڈرز اور ایک اسنارکل موقع پر پہنچے اور فائر فائٹرز نے آگ بجھانے کی کوششیں شروع کر دیں ۔ شعلوں کا سنتے ہی گوداموں اور دکانوں کے مالک بھی پہنچ گئے اور اپنی جمع پونجی راکھ ہوتا دیکھ کر کسی نے آنسو بہائے تو کوئی افسردہ اور بے بس دکھائی دیا ۔ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے6 گودام اور 3 دکانیں خاکستر کر دیں لیکن فائر فائٹرز کی کوششیں بھی رنگ لے آئیں ۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہے ۔