Monday, May 13, 2024

کراچی کے علاقے مومن آباد کا رہائشی ذہنی معذور کھلاڑی عبید اللہ اسپتال میں دم توڑ گیا

کراچی کے علاقے مومن آباد کا رہائشی ذہنی معذور کھلاڑی عبید اللہ  اسپتال میں دم توڑ گیا
April 4, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے مومن آباد کا رہائشی ذہنی معذور کھلاڑی عبیداللہ اسپتال میں دم توڑ گیا ،اہلخانہ کا کہنا ہے عبید اللہ گزشتہ ماہ گم ہونے کےچار روز بعد زخمی حالت میں ملا تھا ، پولیس نے اصرار کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی نہ ہی واقعہ کا مقدمہ درج کیا ۔

عبید اللہ گذشتہ ماہ چار مارچ کو لاپتہ ہواتھا  اور اہلخانہ کے اصرار کے باوجود پولیس نے  اس کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کی بجائے محض روایتی انٹری درج کی ، اہلخانہ کے مطابق عبیداللہ گمشدگی کے چار روز بعد گلستان جوہر سے زخمی حالت میں ملا تھا اور اُسےسر  پر بھاری چیز مار کر زخمی کیا گیا تھا جس کے بعد سے  وہ اسپتال میں زیر علاج تھا ۔

اہلخانہ نے پولیس کے کردار پر سوال اُٹھا تے ہوئے  ہوئے کہا کہ عبداللہ کے ملنے کی اطلاع کے باوجود پولیس نے اس کا بیان ریکارڈ نہیں کیا اور نہ ہی کیس میں اپنی قانونی زمہ داری پوری کی۔