Thursday, April 18, 2024

کراچی کے علاقے منگھو پیر میں کار سے دو بچوں کی لاشیں برآمد

کراچی کے علاقے منگھو پیر میں کار سے دو بچوں کی لاشیں برآمد
May 14, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے منگھو پیر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ کار سے دو بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔ دانش اور عبید دس مئی کو لاپتہ ہوئے۔ لاشیں ایف گیارہ بس اسٹاپ کےقریب کھڑی پرانی لاوارث گاڑی سے ملیں۔ گاڑی سے تعفن اٹھنے پر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے گاڑی کی شیشے توڑے تو اندر بچوں کی لاشیں تھیں۔ چار سالہ دانش زبیر اور 7 سالہ عبید سعید کے والدین نے رپورٹ درج کرائی تھی۔ والدین نے پولیس کو بیان دیا کہ وقوعہ کے روز پولیس کی مدد سے پورے علاقے میں بچوں کو تلاش کیا گیا۔ قریب کے نالے میں بھی بچوں کو ڈھونڈا گیا۔ گاڑیوں کی بھی تلاشی لی گئی۔ کافی عرصے سے خراب کھڑی کار کے شیشوں پر مٹی ہونے کی وجہ سے بچے نظر نہیں آئے۔ معصوم بچوں کی لاشیں دیکھ کر اہلخانہ پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ اہلخانہ نے بتایا کہ بچوں کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کروائی تھی اور ہر جگہ تلاش بھی کیا تھا۔ اس گاڑی پر دھول جمی ہوئی تھی اس لئے بچے نظر نہیں آئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق بچوں کی موت ایسا لگتا ہے کہ بچے کھیلتے ہوئے گاڑی میں لاک ہو گئے اور دم گھٹنے سے ان کی موت واقعہ ہو گئی۔ تاہم موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد ملے گی۔