Saturday, April 20, 2024

کراچی کے علاقے محمود آباد میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو قتل کر دیا

کراچی کے علاقے محمود آباد میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو قتل کر دیا
September 8, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے محمود آباد میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو قتل کر دیا۔ ورثا نے الزام لگایا کہ اریبہ کو شوہر شمشاد نے قتل کیا اور خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ شمشاد کی بھی عریبہ سے دوسری شادی تھی۔ عریبہ کے والدین کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی نے خودکشی نہیں کی بلکہ اس کو قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش اور والدین کی جانب سےقتل کا شبہ ظاہر کئے جانے پرعریبہ کے شوہر شمشاد اور اس کے دوست سعد کو حراست میں لے لیا ہے۔ دوسری جانب عریبہ کا پوسٹ مارٹم  کرنے والی ڈاکٹر ذکیہ کا کہنا ہے خاتون کی موت خودکشی ہے یا قتل کہنا قبل از وقت ہے کیونکہ اس کے جسم پر تازہ زخم کے نشانات نہیں ہیں تاہم پرانے زخم کے نشانات موجود ہیں۔ کیمیکل ایگزامن کے لئے نمونے حاصل کرلئے ہیں، جس کی رپورٹ چوبیس گھنٹوں بعد موصول ہو گی۔ رپورٹ آنے کے بعد خودکشی یا قتل کا فیصلہ ہو سکے گا۔