Friday, May 17, 2024

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں سات منزلہ عمارت ٹیڑھی ہو گئی

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں سات منزلہ عمارت ٹیڑھی ہو گئی
May 10, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں سات منزلہ عمارت ٹیڑھی ہو گئی۔ اطراف کی عمارتوں میں بھی دراڑیں پڑ گئیں۔ لیاقت آباد میں صرف 80 گز پر بلڈر مافیا نے6 منزلہ عمارت کھڑی کر دی ۔ انتظامیہ اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سوتی رہی ۔ عمارت اس قدر مخدوش ہو چکی ہے کہ دیواروں پر دراڑیں واضح دیکھی جانے لگیں ۔ عمارت میں رہائش پذیر 3 فیملیز رشتے داروں کے گھر منتقل ہو گئیں ۔ علاقہ مکین کہتے ہیں لاک ڈاؤن کے دوران بھی چھٹی منزل پر مزید کام جاری تھا لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ۔ عمارت کے اطراف کے گھروں کو بھی خطرات لاحق ہو گئے جس کے باعث گھروں کو خالی کرنا پڑ گیا ۔ ایس بی سی اے حکام نے گزشتہ رات مخدوش عمارت کا معائنہ کیا لیکن خطرناک عمارت مسمار کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔