Wednesday, May 1, 2024

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں احساس پروگرام سنٹر پر دستی بم حملہ ، ایک شخص جاں بحق

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں احساس پروگرام سنٹر پر دستی بم حملہ ، ایک شخص جاں بحق
June 19, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں احساس پروگرام سنٹر پر دستی بم سے حملہ ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔ کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں رینجرز کی موبائل پر دستی بم حملہ ہوا۔ ملزمان فلائی اوور سے حملہ کرکے فرار ہو گئے ۔ لیاقت آباد 10 نمبر کے اسکول میں قائم احساس سینٹر کے باہر سکیورٹی کیلئے موجود رینجرز موبائل کو ٹارگٹ کیا جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔ دھماکے کے زخمیوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں2 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ اسپتال کی سی ٹی اسکین مشین خراب ہو جانے کے باعث ایک مریض کو سول اسپتال منتقل کرنا پڑا ۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کچھ دن پہلے گلستان جوہر میں بھی دہشتگردوں نے اسی طرز کا حملہ کیا تھا ۔ حملوں کا مقصد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ٹارگٹ کرنا ہے۔