Friday, April 19, 2024

کراچی کے علاقے لیاری میں گینگ وار کے متحرک ہونے کی ایک اور کوشش ناکام

کراچی کے علاقے لیاری میں گینگ وار کے متحرک ہونے کی ایک اور کوشش ناکام
December 1, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے لیاری میں گینگ وار کے متحرک ہونے کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی گئی۔ پولیس نے چاکیواڑہ میں پٹرول پمپ پر واردات کرنے والے گینگ وار کا کارندہ گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم یونس نے پیٹرول پمپ پر واردات کی تھی۔ ملزم کا تعلق گینگ وار کےغفار ذکری گروپ سے ہے۔ گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب دو موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے کار سوار خاتون سے لوٹ مار کی۔ واردات کی ویڈیو میں ملزمان کے چھرے واضح دیکھے جاسکتے ہیں ۔ تاحال پولیس ملزمان کو گرفتار نا کر سکی۔ ادھر محمود آباد میں چور شہری کی نئی موٹرسائیکل چرا کر فرار ہو گئے۔ شہری نے موٹرسائیکل چوری کی رپورٹ محمود آباد تھانے میں درج کرا دی لیکن تاحال پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی۔