Friday, April 19, 2024

کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس کی کارروائی بڑی مقدار میں بھاری اسلحہ برآمد

کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس کی کارروائی بڑی مقدار میں بھاری اسلحہ برآمد
May 2, 2015
کراچی(ویب ڈٰیسک)کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس کی کارروائی ، زیر زمین چھپایا گیا بھاری اسلحہ برآمد کرلیا گیا،برآمد کئے گئے اسلحے میں اینٹی ایئر کرافٹ گن اور نو کلاشنکوف شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے لیاقت کالونی میں پولیس نےخفیہ  اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا اور دکان میں کھدائی کی تو اینٹی ائیر کرافت اور نو کلاشنکوف برآمد کرلیں۔ پولیس کے مطابق گینگ وار کے وصی  اللہ لاکھو گروپ نے دکان پر قبضہ کرکے زیرزمین اسلحہ چھپایا ہوا تھا ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید اسلحہ بھی چھپائے جانے کی اطلاع ہے،تصدیق کے بعد کارروائی کی جائے گی۔