Tuesday, April 16, 2024

کراچی کے علاقے لیاری میں منہدم عمارت کے ملبے سے ایک اور شخص کی لاش نکال لی گئی

کراچی کے علاقے لیاری میں منہدم عمارت کے ملبے سے ایک اور شخص کی لاش نکال لی گئی
June 10, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی کےعلاقے لیاری میں منہدم عمارت کا ملبہ ہٹانے کیلئے امدادی ٹیموں کا آپریشن جاری ہے۔ ملبے سے ایک اور شخص کی لاش نکال لی گئی۔ لیاری کھڈا مارکیٹ میں عمارت کا ملبہ اٹھانے کا کام تیز کر دیا گیا۔ چار دنوں میں ملبے کے نیچے سے بائیس افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ مرد، خواتین اور بچوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونےکا خدشہ ہے۔ جن کے پیارے لاپتہ ہیں وہ اس امید پر ہیں کہ شاہد کوئی معجزہ ہو جائے اور ملبے سے کوئی زندہ نکل آئے۔ ریسکیو ٹیمیں بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ ہیوی مشینری کی مدد سے ملبہ کو ہٹایا جا رہا ہے۔