Monday, May 13, 2024

کراچی کے علاقے صدر میں پٹاخوں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی

کراچی کے علاقے صدر میں پٹاخوں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی
October 17, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے صدر میں پٹاخوں کے گودام میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔

گودام خوفناک دھماکوں سے گونج اٹھا۔ فائربریگیڈ کی کئی گاڑیاں اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔ آگ اتنی شدید تھی کہ قریب کھڑی گاڑیاں بھی لپیٹ میں آگئیں۔

اسٹیشن فائر آفیسر سعید صدیقی کے مطابق آتشزدگی سے چارگاڑیاں جل کر راکھ ہو گئیں جبکہ کچھ گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

بروقت اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی چھ گاڑیوں نے مختصر سی جدوجہد کرکے آگ پر قابو پا لیا۔ آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔