Thursday, April 25, 2024

کراچی کے علاقے صدر میں خاتون نے مرد کو بےدردی سے قتل کر دیا

کراچی کے علاقے صدر میں خاتون نے مرد کو بےدردی سے قتل کر دیا
December 10, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے صدر میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی ہے۔ خاتون نے مرد کو بےدردی سے قتل کر دیا۔

رباب نامی خاتون نے شیخ سہیل کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے۔ مدد گار ون فائیو پر فون کال کے بعد پولیس متاثرہ گھر پہنچی تو مرد کے مختلف اعضا بھکیرے پڑے تھے۔

ایس ایس پی زبیر نذیر کے مطابق گردن الگ، پیر الگ، ہاتھ الگ اور دھڑ الگ جگہ سے ملا۔ قتل کی ہولناک واردات کے بعد خاتون آرام سے سو رہی تھے۔ پولیس نے جگا کر گرفتار کیا۔ آلہ قتل مختلف اوزار بھی برآمد کر لئے۔

پولیس کے مطابق گرفتاری کے وقت بھی خاتون نشے میں تھی اور اس کا میڈیکل بھی کروا لیا ہے۔ خاتون کے بیٹے نے بتایا کہ ان کی والدہ سات برس سے شیخ سہیل کے ساتھ رہ رہی تھی۔

ابتدائی بیان میں خاتون کا کہنا تھا کہ سہیل تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ یہ بھی بتایا کہ وہ نشے کا عادی تھا جس  کی وجہ سے وہ بھی نشہ کرنے لگ گئی تھی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ خاتون سے مزید تفتیش کی جارہی ہے اور نشے کی حالت سے باہر آنے کے بعد مزید بیان بھی لیا جائے گا۔