Tuesday, April 16, 2024

کراچی کے علاقے سچل میں اسکول وین میں آتشزدگی ، بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا

کراچی کے علاقے سچل میں اسکول وین میں آتشزدگی ، بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا
February 24, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے سچل میں اسکول وین میں آگ بھڑک اُٹھی۔ اندر موجود 12 بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ وین میں 10 سے 12 بچے سوار تھے۔ تمام بچوں کو فوری طور پر وین سے نکال لیا گیا۔ آگ لگنے سے وین مکمل طور پر جل گئی ۔ بچوں کے اسکول بیگ ، کتابیں اور دیگر جل کر راکھ ہو گئیں ۔ فائربریگیڈ عملے کا کہنا ہے آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیاجا رہا ہے۔ وین ڈرائیور گرفتار کر لیا گیا۔