Thursday, May 2, 2024

کراچی کے علاقے سپر ہائی وے پر پولیس موبائل پر دستی بم حملہ ، 2 اہلکار زخمی

کراچی کے علاقے سپر ہائی وے پر پولیس موبائل پر دستی بم حملہ ، 2 اہلکار زخمی
May 18, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے سپر ہائی وے پر پولیس موبائل پر دستی بم حملے میں 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔ جوابی فائرنگ میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔ 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے پولیس موبائل کو ٹارگٹ کیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ جوابی کارروائی میں ایک ملزم ہلاک اور 3 فرار ہو گئے۔ دوسری جانب کورنگی کی عوامی کالونی میں پولیس اور رینجرز نے کومبنگ آپریشن کیا ۔ گھر گھر تلاشی کے دوران رہائشیوں کے کوائف چیک کیے اور بائیو میٹرک کے ذریعے تصدیق کی گئی اور 19 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔