Thursday, April 18, 2024

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر اے میں تالاب میں نہاتے ہوئے پانچ نوجوان ڈوب گئے

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر اے میں تالاب میں نہاتے ہوئے پانچ نوجوان ڈوب گئے
April 26, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر اے میں تالاب میں نہاتے ہوئے پانچ نوجوان ڈوب گئے۔ دو بھائیوں سمیت پانچوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ سرجانی ٹاون سیکڑ سیون اے میں ہولناک واقعہ پیش آیا ۔ محلے کے بچے تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ بچوں کی عمریں دس سے پندرہ سال کے درمیان ہیں۔ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کی لاشیں تالاب سے نکالیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی فیاض احمد اور مسعود احمد بھی شامل ہیں۔ بچوں کی لاشیں گھروں کو پہنچی تو علاقے میں کہرام مچ گیا۔ ارمان کی والدہ نے کہا کہ انتظامیہ کی غفلت سے ان کے گھر اجڑ گئے۔ ایک بچے زبیر کی والدہ کہتی ہیں کہ زبیر گھر بھر کا لاڈلہ تھا، اس کے جانے سے گھر ہی اجڑ گیا۔ سانحہ پر ہر کوئی غمزدہ دیکھائی دیا۔ پولیس نے قریبی عمارت کے چوکیدار کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کر دی ہے۔