Friday, April 19, 2024

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا ٹیکسٹائل مل میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا ٹیکسٹائل مل میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا
June 12, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے سائٹ ایریا ٹیکسٹائل مل میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ آگ پر قابو پانے کیلئے کے ایم سی ، پاک بحریہ ، کے پی ٹی ، ڈی ایچ اے اور ایئر فورس کے فائر ڈپارٹمنٹ نے حصہ لیا ۔ فائر برگیڈ حکام کا کہنا ہے آگ نے ٹیکسٹائل مل کی بالائی منزل کو اپنی زد میں لیا۔ آتشزدگی کے باعث مل کے دفاتر اور گودام جل کر خاکستر ہو گئے۔ آگ لگنے کی وجوہات حتمی رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہو سکے گی۔ ٹیکسٹائل کمپنی میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔ سائٹ ایریا میں واقع نجی گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ فائر بریگیڈ کے 13 فائر ٹینڈرز اور 3 اسنارکل سمیت کے پی ٹی اور پاک بحریہ کے فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف رہے۔ فائر افسر کے مطابق ہوا دہویں کی وجہ سے مشکلات پیش آئیں۔ فیکٹری مالک کا کہنا تھا کہ وہ فائر بریگیڈ کی کارروائی سے مطمئن نہیں ہیں۔ فیکٹری کے ملازم کا کہنا تھا کہ جس وقت آگ لگی ہم سو رہے تھے ۔ چوکیدار نے آگ کی اطلاع دی جس کے بعد فیکٹری سے باہر نکلے۔