Sunday, September 8, 2024

کراچی کے علاقے درخشاں میں مالکن نے کام نہ کرنے پر گھریلو ملازمہ کوتشدد کانشانہ بنادیا

کراچی کے علاقے درخشاں میں مالکن نے کام نہ کرنے پر گھریلو ملازمہ کوتشدد کانشانہ بنادیا
September 13, 2017

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے درخشاں میں مالکن نے کام نہ کرنے پر گھریلو ملازمہ کوتشدد کانشانہ بنا دیا۔ استری گرم کرکے جگہ جگہ سے جسم جھلسا دیا پولیس نے مالکن سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

خیابان مسلم کے ایک گھر میں سولہ سالہ جویریا کے چہرے اورہاتھوں کو گرم استری سے جلادیاگیا۔ والد کاالزام ہے اس کی بیٹی کو کام نہ کرنے پر تشدد کانشانہ بھی بنایا گیا۔

معاملہ پولیس تک پہنچاتو لڑکی کو میڈیکل چیک اپ کے لئے جناح اسپتال لے جایاگیا۔ لیکن وہاں لیڈی ایم ایل او ڈیوٹی پر موجود ہی نہیں تھی۔

جھلسی ہوئی لڑکی کو کئی گھنٹے انتظارکے بعد سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کیاگیا۔ پولیس نے ملازمہ پر تشدد کامقدمہ درج کرکے مالکن سمیت پانچ افراد کو گرفتارکرلیا۔ تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان  اسپتال پہنچے اور لڑکی کی عیادت کی۔

وزیرداخلہ سے مطالبہ کیا کہ بچی پر تشدد کانوٹس لیں اورملزمان کو کیفرکردارتک پہنچائیں۔