Wednesday, May 15, 2024

کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں دوستوں نے مذاق میں دوست کی جان لے لی

کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں دوستوں نے مذاق میں دوست کی جان لے لی
December 12, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں دوستوں نے مذاق میں دوست کی جان لے لی۔ بس ڈرائیور نورشیر کے پیٹ میں دوستوں نے ہوا بھر دی۔ بلدیہ اتحاد ٹاون میں ثناء اللہ اور اسد نے بس ڈرائیور نور شیر کے پیٹ میں کمپریسر سے ہوا بھر دی۔ ہوا کے دباو سے نور شیر کی حالت غیر ہونے پر  ثناء اللہ اور اسد فرار ہو گئے۔ واقعے کے عینی شاہد  سمیع کا کہنا ہے کہ اس نے نورشیر کے چیخنے کی آواز سنی۔ وہ بھاگتا ہوا پہنچا تو نور شیر تکلیف سے تڑپ رہا تھا۔ وہ نور شیر کو لے کر عباسی شہید اسپتال پہنچا، جہاں اس کی موت کی تصدیق ہو گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جائے گی کہ واقعہ دوستوں میں مذاق کے دوران پیش آیا یا جھگڑا ہوا تھا۔ واقعے کے بعد فرار ہونے والے ثناء اللہ اور اسد کی تلاش بھی جاری ہے۔